🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
922 ۔ اردو حاشیہ : «فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا» ”جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم بھی اللہ اکبر کہو ۔“...
922 ۔ اردو حاشیہ: «فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا» ”جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم بھی اللہ اکبر کہو۔“ میں ”فاء“ تعقیب کے لیے ہے، یعنی تکبیر امام سے پہلے نہ برابر بلکہ امام کے فوری بعد کہو۔ اس کی تائید نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے بھی ہوتی ہے، آپ نے فرمایا: ”امام اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، لہٰذا جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب تک وہ تکبیر نہ کہہ لے تم تکبیر نہ کہو۔ اور جب وہ رکوع میں جائے تو تم بھی رکوع میں جاؤ۔ اور اس وقت تک تم رکوع میں نہ جاؤ جب تک کہ وہ رکوع کے لیے جھک نہ جائے۔ اور جب وہ «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے تو تم کہو: «اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» مسلم بن ابراہیم «ولَكَ الْحَمْدُ» کے الفاظ بیان کرتے ہیں۔ (اس کی مزید تفصیل آگے آئے گی۔ ان شاء اللہ) اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔ اور اس وقت تک تم سجدے کے لیے نہ جھکو جب تک کہ وہ سجدے میں چلا نہ جائے۔“ [سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: 603]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی مخالفت ہوتی ہے جس سے نماز کا ثواب بھی ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 922