الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
930 ۔ اردو حاشیہ : امام کے پیچھے مقتدیوں کا آمین کہنا اتفاقی مسئلہ ہے ۔ اختلاف آہستہ اور اونچی...
930 ۔ اردو حاشیہ: امام کے پیچھے مقتدیوں کا آمین کہنا اتفاقی مسئلہ ہے۔ اختلاف آہستہ اور اونچی کہنے میں ہے۔ بیہقی میں حضرت عطاء سے روایت ہے کہ میں نے دو سو اصحاب رسول کو مسجد حرام میں دیکھا کہ جب امام «وَلَا الضَّالِّينَ» کہتا تو ان کی آمین کی آواز سے گونج پیدا ہو جاتی تھی۔ [السنن الکبری للبیھقي، الصلاة: 59/2]
حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے خصوصاً منقول ہے کہ ان کے مقتدیوں کی آواز سے شور برپا ہو جاتا تھا۔ [السنن الکبریٰ للبيھقي، الصلاة: 59/2]
اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [فتح الباري: 345-339/2، تحت حدیث: 782-780]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 930