🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
939 ۔ اردو حاشیہ : نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاندانِ قریش کے فرد تھے ، اس لیے قرآن...
939 ۔ اردو حاشیہ: نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاندانِ قریش کے فرد تھے، اس لیے قرآن کریم قریش کی لغت میں نازل ہوا، پھر قبائل کی دقت کے پیش نظر نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے قرآن کو سات قرأت وں میں پڑھنے کی اجازت لے لی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب اسلام عرب سے باہر عجم میں پھیلا تو اختلاف قرأت کی بنا پر آپس میں جھگڑے ہونے لگے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں جب دوسری مرتبہ قرآن کو جمع کیا گیا تو حضرت زید رضی اللہ عنہ کی سر کردگی میں ایک جماعت نے اسے مرتب کیا۔ حضرت عثمان نے انہیں حکم دیا تھا کہ اگر تمھارا کسی چیز میں اختلاف ہو جائے تو اسے قریش کی لغت پر لکھنا کیونکہ قرآن انھی کی زبان میں نازل ہوا ہے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے دیگر قراءات والے نسخہ جات جلا دیے تھے۔ دیکھیے: [صحیح البخاري، فضائل القرآن، حدیث: 4987]
تاکہ عجمی لوگوں کے لیے وہ فتنہ نہ بن جائیں کیونکہ عرب تو عربی کے مختلف لہجوں کے فرق کو سمجھتے تھے مگر عجمی تو انہیں سات قرآن ہی کہتے، لہٰذا انہوں نے اس کا سدباب کر دیا۔ رضي اللہ عنھم وأرضاھم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 939