الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
961 ۔ اردو حاشیہ : ➊ اس قول میں قرأت سے مراد سورہ فاتحہ سے بعد والی قرأت ہے تاکہ...
961 ۔ اردو حاشیہ:
➊ اس قول میں قرأت سے مراد سورہ فاتحہ سے بعد والی قرأت ہے تاکہ تمام احادیث میں مطابقت ممکن ہو۔
➋ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سجدہ نہ کرنا اس بنا پر تھا کہ قاری، یعنی زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سجدہ نہ کیا تھا، البتہ اس سے اتنا ثابت ہوتا ہے کہ سجدۂ تلاوت فرض نہیں، مستحب ہے، ورنہ آپ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو سجدہ کرنے کا حکم دیتے اور خود بھی کرتے۔ مگر امام مالک رحمہ اللہ کا استدلال درست نہیں کہ سورۂ نجم میں سجدہ منسوخ ہے کیونکہ دونوں روایات میں تطبیق ممکن ہے کہ فرض نہیں، مستحب ہے۔ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بھی متاخر صحابی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مفصلات میں سجدے کیے ہیں۔ دیکھیے: [صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 578]
لہٰذا انہیں منسوخ کیسے کہا: جا سکتا ہے؟ مفصلات سے مراد سورۂ حجرات سے آخر قرآن تک کی سورتیں ہیں۔ ان میں تین سجدے ہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 961