🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
971 ۔ اردو حاشیہ : ➊ اشارہ ہے کہ نماز ظہر اور عصر میں آہستہ قرأت ہے ۔ یہ نہیں...
971 ۔ اردو حاشیہ:
➊ اشارہ ہے کہ نماز ظہر اور عصر میں آہستہ قرأت ہے۔ یہ نہیں کہ ان میں قرأت ہے ہی نہیں جیسا کہ بعض لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ دن کی نمازوں میں آہستہ قرأت کا راز شاید یہ ہے کہ دن میں شور و غل ہوتا ہے، جماعت بڑی ہو تو سماع مشکل ہو گا، جب کہ رات میں سکون ہوتا ہے، اس لیے رات کی نازوں میں قرأت بلند آواز سے ہوتی ہے۔ جس نماز میں زیادہ سکون ہوتا ہے، اس میں قرأت بھی طویل رکھی گئی ہے۔ واللہ أعلم۔
➋ حدیث کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ ہر رکعت میں قرأت ہے اگرچہ پہلی دو میں قرأت اونچی کی جاتی ہے اور آخری رکعتوں میں آہستہ تاکہ نماز یادہ لمبی نہ ہو جائے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 971