🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «نَسْتَنْجِي» «اَلْاِسْتِنْجَاء» سے ماخوذ ہے، یعنی پتھر یا پانی سے گندگی کو دور کرنا۔ «اَلنَّجو» اس...
� لغوی تشریح:
«نَسْتَنْجِي» «اَلْاِسْتِنْجَاء» سے ماخوذ ہے، یعنی پتھر یا پانی سے گندگی کو دور کرنا۔
«اَلنَّجو» اس گندگی کو کہتے ہیں جو مقعد سے خارج ہوتی ہے۔
«اَلرَّجِیع» لید یا گوبر۔

راویٔ حدیث: (سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ) ان کی کنیت ابوعبداللہ اور لقب سلمان الخیر ہے۔ اصل میں ان کا تعلق فارس سے تھا۔ دین (حق) کی تلاش میں گھر سے نکلے اور نصرانی (عیسائی) بن گئے۔ پھر مدینہ میں منتقل ہو گئے۔ مدینہ میں آتے ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے۔ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اسے بڑی اچھی طرح نبھایا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو مدائن کا والی مقرر کیا۔ محنت مزدوری کر کے جو کچھ کماتے اسے راہِ الٰہی میں خیرات کر دیتے۔ مدینے میں 32 یا 33 ہجری کو وفات پائی۔ ان کی عمر 250 یا 350 برس بیان کی جاتی ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 84