الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «دون الاوسط» سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں درمیانے وقت کا ذکر نہیں۔ اس...
� لغوی تشریح:
«دون الاوسط» سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں درمیانے وقت کا ذکر نہیں۔ اس میں صرف اول اور آخر کا ذکر ہے۔
فوائد و مسائل:
➊ یہ دونوں احادیث انتہائی ضعیف ہیں۔ ان پر اعتماد مناسب نہیں۔ جہاں تک (بلوغ المرام حدیث 141 میں) سنن دارقطنی کی روایت کا تعلق ہے تو وہ روایت یعقوب بن ولید کے واسطے سے مروی ہے۔ امام أحمد رحمہ اللہ کا اس کے بارے میں قول ہے کہ یہ بڑے بڑے دروغ گو لوگوں میں سے ہے۔ اور ابن معین نے بھی اسے جھوٹا اور کذاب قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے نظر انداز ہی کر دیا ہے۔ اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث وضع کیا کرتا (خود گھڑتا اور اپنی طرف سے بناتا) تھا۔ اور اس کی سند میں ابراہیم بن زکریا بجلی بھی موجود ہے جسے مہتم قرار دیا گیا ہے۔ رہی ترمذی میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت تو اس میں بھی یعقوب بن ولید موجود ہے۔
➋ محدیثین ناقدین کے نقد و جرح کے بعد یہ حدیث قابل اعتنا ہی نہیں رہتی۔
راویٔ حدیث:
(سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ) ان کا نام سمرہ یا اوس بن مِعْیر (میم کے نیچے کسرہ، عین ساکن اور یا پر فتحہ ہے) جہمی ہے۔ مؤذن رسول تھے۔ فتح مکہ کے موقع پر اسلام قبول کیا۔ مکہ میں قیام پذیر ہو گئے۔ نماز پنجگانہ کی اذان دیتے تھے۔ 59 ہجری میں وفات پائی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 141