الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1061 ۔ اردو حاشیہ : معلوم ہوا کہ امام رکوع سے اٹھے تو «سمعَ اللَّهُ لمن حمدَهُ» بھی کہے اور...
1061۔ اردو حاشیہ: معلوم ہوا کہ امام رکوع سے اٹھے تو «سمعَ اللَّهُ لمن حمدَهُ» بھی کہے اور «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» بھی۔ اسی طرح اکیلا نماز پڑھنے والا بھی دونوں جملے کہے۔ امام مالک رحمہ اللہ امام کے لیے «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» کہنے کے ائل نہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ «سمعَ اللَّهُ لمن حمدَهُ» کا جواب ہے، لہٰذا یہ جملہ صرف مقتدی کہیں گے اور امام صرف «سمعَ اللَّهُ لمن حمدَهُ» کہے گا مگر یہ صریح احادیث کے خلاف ہے۔ اس قسم کی مناسبات وہاں تلاش کی جاتی ہیں جہاں نص (صریح قرآن و حدیث) مذکور نہ ہو۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1061