🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1064 ۔ اردو حاشیہ : معلوم ہوتا ہے کہ انسان پر مقرر فرشتے بھی نماز میں اس کے ساتھ شریک...
1064۔ اردو حاشیہ: معلوم ہوتا ہے کہ انسان پر مقرر فرشتے بھی نماز میں اس کے ساتھ شریک ہوتے ہیں، خصوصاً امام کو جواب دیتے ہیں، مثلاً: امام کی فاتحہ پر آمین کہنا اور «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کے جواب میں «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» کہنا وغیرہ، لہٰذا مقتدی بھی امام کو جواب دے اور فوراًً دے (جیسا کہ جواب کا دستور ہے)۔ اس طرح وہ فرشتوں کی موافقت کی فضیلت حاصل کرے گا۔ اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کی معیت کوئی معمولی بات نہیں اور پھر معصوم فرشتوں کی معیت۔ اللہ! اللہ!
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1064