الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «بِرَوْتَةٍ» چوپائے جانور کا گوبر یا لید۔ ابن خزیمہ نے یہ اضافہ ذکر کیا ہے کہ...
� لغوی تشریح:
«بِرَوْتَةٍ» چوپائے جانور کا گوبر یا لید۔ ابن خزیمہ نے یہ اضافہ ذکر کیا ہے کہ وہ گدھے کی لید تھی۔ [صحيح ابن خزيمة: 39/1، حديث: 70]
«رِكْسٌ» ”را“ کے نیچے کسرہ ہے اور ”کاف“ ساکن ہے۔ نجاست اور گندگی و پلیدی۔
«اِئْتِنِي بِغَيْرِهَا» إتیان سے امر ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ قضائے حاجت کے بعد مقعد کی صفائی کے لیے تین پتھر استعمال کرنا واجب ہے، خواہ صفائی تین سے کم ڈھیلوں سے حاصل ہو جائے۔ اور اگر تین سے مکمل صفائی حاصل نہ ہو تو پھر مزید بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، البتہ ان کی تعداد طاق ہونی چاہئے۔ (پانچ، سات علیٰ ہذا القیاس)
فوائد و مسائل:
➊ اس سے ثابت ہوا کہ جو چیز خود ناپاک و نجس ہو اس سے طہارت حاصل نہیں ہو سکتی، لہٰذا اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
➋ تعداد کے ساتھ صفائی بھی مشروط ہے، خواہ تعداد میں اضافہ ہی کرنا پڑے۔
راویٔ حدیث: (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ) ان کا نام عبداللہ ہے۔ سابقین اوّلین میں سے ہیں۔ بزرگ اور نہایت عقل مند و دانش مند فقہاء صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں شمار ہوتے ہیں۔ غزوہ بدر اور دیگر معرکوں میں شریک ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم خاص تھے۔ حضر و سفر کے ساتھی تھے۔ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تقرب حاصل تھا۔ ان کے مناقب و فضائل بہت زیادہ ہیں۔ مدینہ منورہ میں 32 ہجری میں فوت ہوئے۔ اس وقت ان کی عمر تقریباً ساٹھ برس تھی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 88