الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «فِي الْهِرَّةِ» یعنی بلی کے حکم کے بارے میں بتایا کہ اس کا حکم شرعی کیا...
� لغوی تشریح:
«فِي الْهِرَّةِ» یعنی بلی کے حکم کے بارے میں بتایا کہ اس کا حکم شرعی کیا ہے؟ «هِرَّةِ» کے علاوہ اسے «قط» اور «سنور» بھی کہتے ہیں۔
«الطَّوَّافِينَ» ”واؤ“ کی تشدید کے ساتھ ہے۔ واحد اس کا «طواف» ہے اور طواف اس کو کہتے ہیں جس کی آمدورفت بکثرت ہو۔ اور وہ گھر کا خادم ہوتا ہے۔ بلی کو خادم کے ساتھ تشبیہ دینے سے مقصود یہ ہے کہ بلی کی نوعیت اس گھریلو خادم کی سی ہے جس کا گھریلو کام کے سلسلے میں اہل خانہ کے پاس ملنے جلنے اور ان کی ضروریات کی فراہمی کی لیے کثرت سے آنا ناگزیر ہوتا ہے۔ دشواری اور دقت کو دور کرنے کی غرض سے بلی کو غیر نجس قرار دیا گیا ہے۔ اس کے غیر نجس ہونے سے ثابت ہوا کہ اس کا جوٹھا پاک ہے۔
فوائد ومسائل:
➊ اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اپنے وضو کا برتن ایک جگہ رکھا تھا کہ اتنے میں بلی آئی اور اس برتن میں منہ ڈال کر پانی پینے لگی۔ تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اس برتن کو فوراً جھکا دیا تاکہ بلی آسانی سے سیر ہو کر پی لے۔ سیدہ کبشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا کہ یہ کیا ماجرا ہے؟ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میں نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”بلی نجس نہیں ہے۔“ [سنن ابي داود، الطهارة، باب سؤرالهرة۔ حديث: 75]
➋ اس روایت سے یہ ثابت ہوا کہ بلی کا جوٹھا پلید نہیں ہے بشرطیکہ اس کے منہ پر نجاست نہ لگی ہو۔
راویٔ حدیث:
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ: ابوقتادہ ان کی کنیت ہے اور اصل نام حارث بن ربعی ہے۔ بڑے مشہور ومعروف صحابی ہیں۔ رضی اللہ عنہ۔ فارس (شہسوار) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لقب سے مشہور ہیں۔ انصار سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انصاری کہلائے۔ غزوہ احد اور بعد والی جنگوں میں شریک رہے۔ جائے وفات میں اختلاف ہے۔ بعض نے کہا کہ مدینے میں اور بعض نے کہا: کوفے میں 54 ہجری کو فوت ہوئے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 9