الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «أَهْلَ قُبَآءٍ» «سَأَلَ» فعل کا مفعول ہے اور «قُبَاء» ”قاف“ کے ضمہ اور آخر میں الف...
� لغوی تشریح:
«أَهْلَ قُبَآءٍ» «سَأَلَ» فعل کا مفعول ہے اور «قُبَاء» ”قاف“ کے ضمہ اور آخر میں الف ممدودہ اور ”با“ کی تخفیف کے ساتھ ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ مذکر ہے اور منصرف ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ یہ مؤنث غیر منصرف ہے۔ مدینہ کے جنوب میں تین میل کے فاصلے پر ایک مشہور مقام کا نام ہے۔
«يُثْنِي عَلَيْكُمْ» یعنی اللہ رب العزت نے اپنے اس قول کے ساتھ تمہاری تعریف کی ہے: «فِيْهِ رِجَالٌ يُحِبُّوْنَ أَنْ يَّتَطَهَّرُوْا ۚ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِيْنَ» [التوبة 9: 108] ”ان میں ایسے بھی لوگ ہیں جو طہارت کو پسند کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔“
«نُتْبِعُ الْحِجَارَةَ الْمَاءَ» یعنی پہلے ہم پتھروں سے استنجا کرتے ہیں، پھر اس کے بعد پانی سے صفائی کرتے ہیں اور «نُتْبِعُ» باب افعال سے ہے۔ «اَلْحِجَارَةَ» اس کا مفعول اوّل ہے اور «اَلْمَاءَ» مفعول ثانی ہے۔
«بِسَنَدٍ ضَعِيْفٍ» یہ اس لیے ضعیف ہے کہ امام زہری سے محمد بن عبدالعزیز نے روایت کیا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اسی طرح اس سند میں عبداللہ بن شبیب بھی ضعیف راوی ہے، تاہم ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ جس میں صرف پانی سے استنجاء کرنے کا ذکر ہے، وہ صحیح ہے، اس لیے ترجمۃ الباب کے تحت مذکور روایت پتھروں کے ذکر کے سوا اس روایت کی تائید کی بنا پر حسن بن جاتی ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 93