🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «إِذَا جَلَسَ» یعنی جب مرد بیٹھ جائے۔ «بَيْنَ شُعَبِهَا» عورت کی شاخوں میں۔ «شُعَب» «شُعْبَةٌ» کی...
� لغوی تشریح:
«إِذَا جَلَسَ» یعنی جب مرد بیٹھ جائے۔
«بَيْنَ شُعَبِهَا» عورت کی شاخوں میں۔
«شُعَب» «شُعْبَةٌ» کی جمع ہے۔ ”شین“ پر ضمہ اور ”عین“ پر فتحہ ہے۔ درخت کی شاخ کے لیے استعمال ہوتا ہے یا کسی چیز کا کچھ حصہ بھی اس سے مراد لیا جاتا ہے۔ عورت کی چار شاخوں سے مراد اس کے دو بازو اور دو ٹانگیں ہیں۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے مراد عورت کے پاؤں اور رانیں ہیں۔ اور یہ بھی قول ہے کہ اس سے عورت کی دونوں پنڈلیاں اور دونوں رانیں مراد ہیں۔ جو بھی مراد ہو مقصود جماع سے کنایہ ہے۔ اور ابوداود کی ایک روایت میں «وَأَلْزَقَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ» بھی مروی ہے۔ ”عضو مخصوص کے عورت کی شرم گاہ سے ملاپ پر غسل واجب ہو جاتا ہے۔“ [سنن أبى داود، الطهارة، باب فى الإكسال، حديث: 21]
«ثُمَّ جَهَدَهَا» اس میں کنایہ ہے مرد کے عضو مخصوص کے عورت کی شرم گاہ میں دخول سے۔

فوائد و مسائل:
➊ مرد کا عضو مخصوص جب عورت کی شرم گاہ میں داخل ہو جائے خواہ حشفہ ہی غائب ہو ایسی صورت میں غسل واجب ہو جاتا ہے۔
➋ خلفائے اربعہ اور ائمہ اربعہ کے علاوہ اکثر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین عظام رحمہ الله علیہم کا بھی یہی مذہب ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 95