🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1123 ۔ اردو حاشیہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے آخری زمانے میں سورۃ النصر...
1123۔ اردو حاشیہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے آخری زمانے میں سورۃ النصر اتری جس میں اشارہ فرمایا گیا کہ آپ جس مقصد کے لیے تشریف لائے تھے، وہ پورا ہو چکا۔ اب آپ ساری توجہ اپنے رب کی تسبیح و تحمید کی طرف مبذول فرمائیں اور بخشش طلب کریں۔ آپ کی وفات قریب ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ہدایات کے پیش نظر رکوع اور سجدے میں مندرجہ بالا دعا کثرت سے شروع فرمائی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے الفاظ: «يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ» ”آپ قرآن پر عمل کرتے تھے۔“ میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1123