الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1125 ۔ اردو حاشیہ : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ گمان عورت کی فطرت کے مطابق ہے ورنہ...
1125۔ اردو حاشیہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ گمان عورت کی فطرت کے مطابق ہے ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ محبت حضرت عائشہ سے فرماتے تھے۔ دیکھیے: [صحیح البخاري، فضائل أصحاب النبي صلی اللہ علیہ وسلم ، حدیث: 3662، و صحیح مسلم، فضائل الصحابة، حدیث: 2384] آپ انہیں چھوڑ کر کہاں جاسکتے تھے؟ دراصل یہ دلیل ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے انتہا درجے کی محبت تھی۔ اس قسم کے ایک اور موقع پر آپ نے فرمایا تھا، ”کیا تو سمجھتی ہے کہ اللہ اور اس کا رسول تجھ پر ظلم کریں گے؟“ [صحیح مسلم، الجنائز، حدیث: 974]
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1125