الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1126 ۔ اردو حاشیہ : حدیث کے متن میں لفظ «جواري» ہے جس کے عام معنیٰ لونڈیاں کیے جاتے ہیں...
1126۔ اردو حاشیہ: حدیث کے متن میں لفظ «جواري» ہے جس کے عام معنیٰ لونڈیاں کیے جاتے ہیں۔ ویسے اس کے معنیٰ بیوی بھی کیے جا سکتے ہیں کیونکہ یہ لفظ آزاد عورت کے لیے بھی احادیث میں استعمال ہوا ہے۔ لونڈی کی باری مقرر نہیں ہوتی جب کہ بیوی کی (اگر ایک سے زائد ہوں) باری مقرر ہوتی ہے، لہٰذا کسی بیوی کی باری کے دن اپنی لونڈی کے پاس جانا منع نہیں، دوسری بیوی کے پاس جانا منع ہے۔ شاید اسی لیے لونڈی کا لفظ بولا: ورنہ بدگمانی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1126