الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1136 ۔ اردو حاشیہ : اس اندازے میں چھوٹی تسبیحات ، یعنی «سبحانَ ربِّيَ الأعلى» مراد ہیں ۔ تین اور...
1136۔ اردو حاشیہ: اس اندازے میں چھوٹی تسبیحات، یعنی «سبحانَ ربِّيَ الأعلى» مراد ہیں۔ تین اور دس کے درمیان تسبیحات ایک درمیانے درجے کا رکوع اور سجدہ ہے۔ اسی پر عمل کرنے سے آدمی افراط و تفریط سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ بعض روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل تین تسبیحات کا ہے۔ جس سے استدلال کرتے ہوئے علمائے کرام کہتے ہیں کہ یہ تعداد کم از کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1136