الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
فوائد ومسائل : ➊ یہ حدیث بسم اللہ اور آمین بالجہر کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہے، اس لیے...
فوائد ومسائل:
➊ یہ حدیث بسم اللہ اور آمین بالجہر کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہے، اس لیے کہ جو آدمی (امام سے متصل صف سے) پچھلی صف میں ہو گا اسے امام کی قرأت اور آمین اسی صورت میں سنائی دے گی جب کہ امام بلند آواز سے پڑھے (ورنہ اسے سنائی نہیں دے گی۔)
➋ بسم اللہ اور آمین کے بلند آواز سے کہنے میں اختلاف ہے، باعتبار دلیل قابل ترجیح بات یہی ہے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کو آہستہ اور آمین بلند آواز سے کہی جائے۔
➌ سورہ فاتحہ کے اختتام و اتمام پر آمین کہنا بالاتفاق مسنون ہے، خواہ امام ہو یا مقتدی یا تنہا۔
➍ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک آمین کہنا واجب ہے اور اسے چھوڑنے والا گناہ گار ہے۔
➎ آمین کے معنی ہیں: اے اللہ! میری دعا قبول فرما۔
راویٔ حدیث: (نعیم مجمر رحمہ اللہ) ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی، نُعَیْم، نَعِیْم کی تصغیر ہے۔ مُجْمِر میں ”میم“ پر ضمہ، ”جیم“ ساکن اور دوسرے ”میم“ کے نیچے کسرہ ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی آل کے آزاد کردہ غلام تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہر جمعہ کو دوپہر کے بعد مسجدِ نبوی میں خوشبو کی دھونی دیا کرتے تھے، اسی وجہ سے ان کا نام مجمر (خوشبو کی دھونی دینے والا) مشہور ہو گیا۔ مشہور تابعی تھے۔ ابوحاتم، ابن معین، ابن سعد اور نسائی رحمہم اللہ نے ان کو ثقہ قرار دیا ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 220