الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1147 ۔ اردو حاشیہ : ➊ اس روایت کے راوی ابوسہل ازدی ضعیف ہیں ، لہٰذا یہ حدیث غیر معتبر...
1147۔ اردو حاشیہ:
➊ اس روایت کے راوی ابوسہل ازدی ضعیف ہیں، لہٰذا یہ حدیث غیر معتبر ہے، خصوصاً اس لیے کہ یہ انتہائی صحیح احادیث، جو کہ صحیح بخاری، صحیح مسلم اور دیگر کتب احادیث میں مذکور ہیں، کے خلاف ہے۔ ان احادیث میں صراحتاً سجدوں کے درمیان رفع الیدین کی نفی آئی ہے۔ دیکھیے: [صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 735، و صحیح مسلم، الصلاة، حدیث: 390] ان احادیث کو چھوڑ کر ایسی کمزور حدیث پر کسی مسئلے کی بنیاد رکھنااہل علم کے شایان شان نہیں۔
➋ سلف صالحین دین کے معاملے میں اس قدر حساس اور محتاط تھے کہ کوئی نئی ہوتی چیز دیکھ کر فوراًً اس کا انکار کر دیتے یا اس کی دلیل پوچھتے۔
➌ جس شخص سے اس کے کسی کام کے متعلق پوچھا: جائے تو اسے غصے سے جواب نہیں دینا چاہیے بلکہ اس کی دلیل پیش کر کے حجت قائم کرنی چاہیے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1147