الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «مَا يَرَي الرَّجُلُ» اس سے مراد احتلام ہے۔ «فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشِّبْهُ؟» شبه میں ”شین“ پر...
لغوی تشریح:
«مَا يَرَي الرَّجُلُ» اس سے مراد احتلام ہے۔
«فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشِّبْهُ؟» شبه میں ”شین“ پر کسرہ ہے اور ”با“ ساکن ہے اور دونوں پر فتحہ بھی جائز ہے۔ مماثلت کے معنی ہیں۔ اور اس میں «أَيْنَ» استفہامیہ ہے جو دراصل سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے اس خیال کی تردید کے لیے ہے کہ آیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے۔ گفتگو کا ماحصل یہ ہے کہ بچہ کبھی باپ سے مشابہت رکھتا ہے اور کبھی ماں اور خالاؤں سے۔ اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ شہوت کے وقت عورت کے اندر سے بھی منی خارج ہو اور بچے کی خلقت و ساخت میں حصہ دار بنے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا انکار اس پر دلالت کرتا ہے کہ عورتوں کو احتلام نادر طور پر، یعنی بہت کم ہوتا ہے، مردوں کی طرح کثرت سے نہیں ہوتا۔
فائدہ:
جس طرح مردوں کو احتلام لاحق ہوتا ہے اور ان پر غسل کرنا فرض ہے، اسی طرح عورتوں کو بھی یہ صورت لاحق ہوتی ہے، ایسی صورت میں ان پر بھی غسل کرنا فرض ہے۔ باقی رہا بچے کی مشابہت کا مسئلہ تو اس بارے میں حدیث سے ثابت ہے کہ جب مرد کا پانی غالب ہوتا ہے تو نومولود کی مشابہت باپ سے ہوتی ہے اور جب ماں کا پانی غالب ہو تو بچے کی مشابہت والدہ سے ہوتی ہے۔ [صحيح البخاري، مناقب النصار، حديث: 3938]

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 97