الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1169 ۔ اردو حاشیہ : اکیلے اکیلے کا نام لینے کی بجائے عباد اللہ الصالحین میں سب فرشتے اور نیک...
1169۔ اردو حاشیہ: اکیلے اکیلے کا نام لینے کی بجائے عباد اللہ الصالحین میں سب فرشتے اور نیک انسان آجاتے ہیں، لہٰذا یہی درست ہے، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان الگ ہے، انہیں نہ صرف خصوصاً سلام کہا جائے گا بلکہ خطاب کے صیغے سے انہیں سلام پہنچایا جائے گا ……… صلی اللہ علیہ وسلم ……… علاوہ ازیں تشہد میں آپ کو صیغۂ خطاب کے ساتھ سلام اس لیے عرض نہیں کیا جاتاکہ آپ سنتے ہیں، بلکہ صرف اس لیے یہ الفاظ «السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ» پڑھے جاتے ہیں کہ آپ نے مسلمانوں کو تشہد اسی طرح پڑھنے کا حکم دیا ہے، اس لیے آپ کے حکم کی تعمیل میں یہ الفاظ صرف اس موقع پر پڑھے جاتے ہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1169