الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1176 ۔ اردو حاشیہ : ➊ تمام قسم کے تشہد ایک جیسے ہیں ۔ کہیں کہیں معمولی لفظی فرق ہے...
1176۔ اردو حاشیہ:
➊ تمام قسم کے تشہد ایک جیسے ہیں۔ کہیں کہیں معمولی لفظی فرق ہے۔ معنیٰ میں کوئی فرق نہیں۔
➋ تمام تشہد تین چیزوں پر مشتمل ہیں: اللہ کی مجد و ثنا، نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے صالحین پر سلام اور شہادتین (توحید و رسالت۔)
➌ آخری قسم کے تشہد کے شروع اور آخر میں اضافے (زائد کلمات) ہیں۔ شروع میں بسم اللہ اور آخر میں سوال و تعوذ، مگر اس حدیث کا راوی ایمن بن نابل متفرد ہے۔ کسی نے اس کی موافقت نہیں کی، لہٰذا یہ غیر معتبر ہے، یعنی یہ حدیث ضعیف ہے۔
➍ تمام قسم کے تشہدات میں نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بصیغۂ خطاب سلام کہا گیا ہے۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت ہے ورنہ خطاب سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔ کہا: جا سکتا ہے کہ صرف صیغہ خطاب کا ہے مقصود خطاب نہیں بلکہ دعا ہے کیونکہ آپ خود بھی انھی الفاظ سے تشہد پڑھا کرتے تھے۔ ان الفاظ کو پڑھتے وقت یہ عقیدہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ سلام سن رہے ہیں۔ ہاں، آپ کو پہنچایا جائے تو الگ بات ہے۔ اسی طرح آپ کے جوابی سلام کا بھی کوئی ذکر نہیں۔
➎ «عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے اوصاف فاضلہ میں سے یہ دو وصف سب سے اعلیٰ ہیں، تبھی انہیں شہادتین میں داخل کیا گیا جو کہ کسی کے ایمان کی دلیل ہیں۔ «عَبْدُ» بہت بڑا اعزاز ہے، اس لیے ہر افضل مقام میں اس کا ذکر کیا گیا ہے، مثلاً: معراج و اسرا وغیرہ۔ دیکھیے سورۂ بنی اسرائیل اور سورۂ نجم «أَسْرَى بِعَبْدِهِ» [بني إسرائیل: 1: 17] اور «فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ» [النجم: 10: 53]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1176