الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1205 ۔ اردو حاشیہ : یہ امامہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی اور آپ...
1205۔ اردو حاشیہ: یہ امامہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی اور آپ کی بیٹی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی بیٹی تھیں۔ ان کے والد ابوالعاص رضی اللہ عنہ کفر کی وجہ سے مکے میں رہ گئے تھے۔ جنگ بدر میں قیدی ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس شرط پر چھوڑ دیا کہ زینب کو بھیج دیں۔ انہوں نے جاتے ہی وعدے کے مطابق زینب رضی اللہ عنہا کو بحفاظت مدینہ منورہ پہنچا دیا۔ باپ دور ہونے کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم امامہ سے خصوصی شفقت فرماتے تھے، اسی لیے کبھی کبھار وہ آپ کی گود میں مسجد میں آجایا کرتی تھیں۔ یہ ابوالعاص رضی اللہ عنہ صلح حدیبیہ سے پہلے مسلمان ہو کر مدینہ منورہ آگئے تو آپ نے سابقہ نکاح قائم ہونے کی وجہ سے حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو ان کی زوجیت میں رکھا۔ آپ نے بعض اوقات اس داماد (ابوالعاص) کو برسر منبر تعریف بھی فرمائی۔ رضي اللہ عنه و أرضاه۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے، فوائد حدیث: 712)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1205