الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1232 ۔ اردو حاشیہ : مندرجہ بالا واقعہ حضرت ابوہریرہ ری اللہ عنہ سے مروی ہے جیسا کہ سابقہ احادیث...
1232۔ اردو حاشیہ: مندرجہ بالا واقعہ حضرت ابوہریرہ ری اللہ عنہ سے مروی ہے جیسا کہ سابقہ احادیث سے صاف معلوم ہو رہا ہے۔ مگر اس روایت [1232] میں حضرت ابوبکر بن سلیمان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا نام صراحتاً ذکر نہیں کیا بلکہ فرمایا: مجھے یہ واقعہ پہنچا ہے، واسطے کا ذکر نہیں کیا، جب کہ سابقہ حدیث میں انہوں نے واقعہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا نام لے کر بیان کیا ہے۔ اس سے روایت کی اسنادی حیثیت میں فرق نہیں پڑتا کیونکہ ایک جگہ ذکر نہ کرنا دوسری جگہ ذکر کرنے کے مخالف نہیں۔ امام نسائی رحمہ اللہ کا اس روایت کو ذکر کرنے کا مقصد امام زہری پر روایت کے متصل و مرسل ہونے کے اختلاف کو بیان کرنا ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1232