🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1243 ۔ اردو حاشیہ : ➊ آگے آ رہا ہے کہ نماز میں آپ سے اضافہ ہو گیا تھا ،...
1243۔ اردو حاشیہ:
➊ آگے آ رہا ہے کہ نماز میں آپ سے اضافہ ہو گیا تھا، یعنی ظہر کی نماز پانچ رکعت پڑھی گئی تھی۔
➋ اگر سجدۂ سہو سلام کے بعد ہو تو وہ سلام دونوں طرف ہونا چاہیے، نہ کہ ایک طرف جیسا کہ احناف کا عمومی رواج ہے کیونکہ مطلق سلام کا لفظ دو سلام پر ہی محمول ہو گا جو کہ نماز میں مشروع ہو معہود ہیں۔ محققین احناف اسی کے قائل ہیں۔
➌ جب لوگ کوئی نئی چیز دیکھیں تو اس کے متعلق پوچھنے میں کوئی حرج نہیں اور امام یا حاکم کو بھی اس کا برا نہیں منانا چاہیے بلکہ خوش دلی سے اس کا جواب دینا چاہیے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1243