الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1244 ۔ اردو حاشیہ : ➊ آپ سے دراصل نماز ظہر میں اضافہ ہو گیا تھا ۔ اضافے کی صورت...
1244۔ اردو حاشیہ:
➊ آپ سے دراصل نماز ظہر میں اضافہ ہو گیا تھا۔ اضافے کی صورت میں سجود سہو کی مذکورہ صورت پر عمل ہو گا۔
➋ جب نماز میں شک پڑ جائے تو آدمی کو حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے غور و فکر کرنا چاہیے، اس سے نماز خراب نہیں ہوتی۔
➌ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے پیغامات کو مکمل طور پر پہنچا دیا ہے۔ آپ پر جب بھی کوئی نئی وحی آتی تو آپ فوراًً صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو اس سے آگاہ فرما دیتے تھے، لہٰذا جو چیز اس وقت دین تھی، آج بھی وہی دین ہے، اس میں کمی بیشی کی گنجائش نہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1244