🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
فوائد و مسائل : یہ روایت درج ذیل کتابوں میں بھی ہے: [صحيح مسلم:1468، دارالسلام:3648] [مسند احمد:315/2،ح8170] [صحيفه همام...
فوائد و مسائل:
یہ روایت درج ذیل کتابوں میں بھی ہے:
[صحيح مسلم:1468، دارالسلام:3648]
[مسند احمد:315/2،ح8170]
[صحيفه همام بن منبه:57]
[صحيح ابن حبان:الاحسان:4157، 4169]
[شرح السنة للبغوي:164/9، ح2325، وقال:ھذا حدیث متفق علٰی صحتہ]
اس حدیث میں خیانت سے مراد یہ ہے کہ حوا علیہا السلام نے آدم علیہ السلام کو اس درخت کا پھل کھانے پر آمادہ کیا جس درخت سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا تھا۔ یعنی اگر اس درخت کا پھل نہ کھایا جاتا تو آدم علیہ السلام جنت سے نہ اتارے جاتے اور نہ دنیا کی یہ خیانتیں ظہور پذیر ہوتیں۔ دیکھئے: [مشکلات الاحادیث النبویہ اللقصیمی:ص12،11]
اس حدیث میں خیانت سے مراد فواحش کا ارتکاب نہیں بلکہ صرف یہ ہے کہ حواء نے ابلیس کے وسوسے سے سہواً قبول کر کے آدم علیہ السلام کے سامنے پیش کر دیا پھر وہ کام ہو گیا جس کی وجہ سے جنت سے نکلنا پڑا۔ دیکھئے: [فتح الباری:368/6 ح3330]
امام بخاری رحمہ اللہ نے حوا علیہا السلام کو نہ خائن کہا اور نہ بدنام بلکہ ایک صحیح حدیث بیان کر دی جو ان کی پیدائش سے پہلے دنیا میں موجود تھی۔
توفيق الباري في تطبيق القرآن و صحيح بخاري 32