🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1282 ۔ اردو حاشیہ : اس روایت میں تشہد کے آغاز میں «بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ» کا اضافہ ہے جو کسی...
1282۔ اردو حاشیہ: اس روایت میں تشہد کے آغاز میں «بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ» کا اضافہ ہے جو کسی اور راوی نے بیان نہیں کیا۔ اسی طرح آخر میں جنت و جہنم والے جملے بھی صرف اسی روایت میں ہیں اور کوئی راوی اس میں موافقت نہیں کرتا، لہٰذا یہ اضافے غریب اور شاذ ہیں، اس لیے معتبر نہیں، اگرچہ ایمن بن نابل ثقہ راوی ہے۔ ثقہ راوی کی روایت بھی اسی وقت معتبر ہو گی جب وہ کثیر ثقات یا اپنے سے اوثق (زیادہ ثقہ) راوی کے خلاف نہ ہو۔ بہرحال یہ روایت ضعیف ہے۔ (دیکھیے بعینہٖ یہی حدیث نمبر 1176 میں)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1282