الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1304 ۔ اردو حاشیہ : ➊ مذکورہ الفاظ کے ساتھ نماز میں دعا کرنا مشروع ہے ۔ ➋ اس حدیث...
1304۔ اردو حاشیہ:
➊ مذکورہ الفاظ کے ساتھ نماز میں دعا کرنا مشروع ہے۔
➋ اس حدیث میں «فِي كُلِّ صَلَاةٍ» ”ہر نماز میں“ کے الفاظ ہیں، دیگر روایات میں «في دبُرِ كلِّ صلاةٍ» ”ہر نماز کے بعد“ کے الفاظ ہیں۔ دونوں روایتوں میں تعارض نہیں بلکہ اس میں وسعت ہے کہ بندہ سلام کے بعد بھی یہ دعا پڑھ سکتا ہے اور سلام سے پہلے بھی، اس لیے کہ دبر کے معنیٰ ”ہرچیز کا آخر“ بھی ہیں اور ”بعد“بھی ہیں۔ واللہ أعلم۔
➌ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محبت کرتے تھے۔
➍ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اگر کسی بندے کو دوسرے سے محبت ہو تو اسے بتا دینا چاہیے، اس سے محبت میں پائیداری اور دوام ہو جاتا ہے۔
➎ بندہ ہر وقت اللہ کی اطاعت و فرماں برداری کے لیے اس سے مدد مانگتا رہے کیونکہ گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اس کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1304