🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
معترض (منكرين حديث) نے اس حدیث پر بھی اعتراض کر دیا ہے، معترض نے کہا : SA امام بخاری نے...
معترض (منكرين حديث) نے اس حدیث پر بھی اعتراض کر دیا ہے، معترض نے کہا:
امام بخاری نے سلمہ بن الاکوع سے ایک مرفوع حدیث روایت کی جس سے متعہ کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ [صحیح بخاری:5119]
حالانکہ اسی حدیث کے آخر میں امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وقد بينه على عن النبى صلى الله عليه وسلم أنه منسوخ»
”اور اسے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ہے کہ یہ منسوخ ہے۔“ [صحیح بخاری:5119]
امام بخاری رحمہ اللہ کے اس فیصلے کو معترض نے چھپا کر بدترین خیانت کا ثبوت دیا ہے۔

تنبيه:
امام محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی ذئب والی روایت درج ذیل کتب میں متصل سند کے ساتھ موجود ہے:
[المعجم الکبیر للطبرانی:24/7، ح:6266، و سندہ حسن]
[المستخرج للاسماعیلی]
[المستخرج لابی نعیم الاصیہانی]
دیکھئے: [تغلیق التعلیق:412/4]
توفيق الباري في تطبيق القرآن و صحيح بخاري 37