🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1313 ۔ اردو حاشیہ : ➊ وہ شخص نماز تیز تیز پڑھتا تھا اور اطمینان و سکون نہیں کرتا تھا...
1313۔ اردو حاشیہ:
➊ وہ شخص نماز تیز تیز پڑھتا تھا اور اطمینان و سکون نہیں کرتا تھا۔ بخاری میں ہے: «لا يُتِمُّ الرُّكوعَ والسُّجودَ» ”وہ رکوع و سجود مکمل نہیں کر رہا تھا“ [صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 791] یہ روایت مصنف عبدالرزاق [حدیث: 3732، 3733] میں بھی ہے۔ اس میں ہے کہ وہ ٹھونگیں مار رہا تھا۔ ”يَنْقُرُفِيها“ ایک اور روایت میں اس قسم کی نماز کو ”ٹھونگے مارنے“ سے تشبیہ دی گئی ہے اور اسے منافق کی نماز بھی کہا گیا ہے۔ [صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 622] اس لیے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس نماز کو کالعدم قرار دیا ہے اور جب نماز ہی نہ ہوئی تو اس کی موت اسلام کی موت نہیں کیونکہ نماز کے بغیر دین نہیں۔ ممکن ہے آپ نے زجر کے طور پر سخت الفاظ استعمال کیے ہوں تاکہ وہ کامل نماز پڑھے۔
➋ ہلکی نماز سے مراد قرأت میں تخفیف ہے۔ رکوع، قومہ، سجدہ اور جلسہ مکمل ہونے چاہئیں، یعنی تمام ارکان میں سکون و اطمینان اختیار کیا جائے۔
➌ نماز میں کمی کرنا یاناقص ادا کرنا حرام ہے۔
➍ جو شخص نماز کے ارکان و واجبات مکمل نہ کرے، اسے بے نماز ہی شمار کیا جائے گا۔
➎ جب صحابی سنۃ محمد افطرۃ محمد کہے تو وہحدیث مرفوع کے حکم میں ہوتی ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1313