الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1318 ۔ اردو حاشیہ : ➊ اس حدیث کے راوی عبداللہ بن جعفر مخرمی ہیں جو ثقہ ہیں ۔ ایک...
1318۔ اردو حاشیہ:
➊ اس حدیث کے راوی عبداللہ بن جعفر مخرمی ہیں جو ثقہ ہیں۔ ایک دوسرے عبداللہ بن جعفر ہیں جو مشہور محدث اور نقاد حضرت علی بن مدینی کے والد محترم ہیں لیکن وہ اپنے کمزور حافظے کی وجہ سے علم حدیث میں قابل اعتبار نہیں۔ چونکہ اشتباہ کا خطرہ تھا، اس لیے امام صاحب نے وضاحت فرمائی۔ جزاہ اللہ خیرا۔
➋ اسلام دونوں جانب کہنا چاہیے۔ کثیر روایات اسی پر دال ہیں۔ لیکن نماز کے آخر میں صرف ایک طرف سلام کہنا بھی جائز ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک طرف سلام کہنا بھی ثابت ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: [سلسلة الأحادیث الصحیحة: 628/1، حدیث: 316] جب ایک سلام کہنا ہو تو سامنے کی طرف منہ کر کے سلام کہا جائے، پھر چہرے کو دائیں جانب مائل کر لیں۔ واللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1318