🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1319 ۔ اردو حاشیہ : اس حدیث سے واضح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع الیدین کو...
1319۔ اردو حاشیہ: اس حدیث سے واضح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع الیدین کو سرکش گھوڑوں کی دموں سے تعبیر کرنا، سلام کے وقت ہاتھوں سے سلام کرنے سے متعلق ہے۔ اس کا اس رفع الیدین سے کوئی تعلق نہیں ہے جو رکوع میں جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت کیا جاتا ہے۔ اسے اس رفع الیدین سے جوڑ کر یہ کہنا کہاں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روک دیا تھا، علمی خیانت ہے۔ أعادنا اللہ منه۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 1185، 1168)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1319