الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1321 ۔ اردو حاشیہ : شریعت اسلامیہ نے جس طرح نماز کا آغاز اللَّهُ أَكْبَرُ جیسے با رعب جملے سے...
1321۔ اردو حاشیہ: شریعت اسلامیہ نے جس طرح نماز کا آغاز اللَّهُ أَكْبَرُ جیسے با رعب جملے سے کیا تھا جو کہ نمازی کو لوگوں سے منقطع کرنے اور اللہ تعالیٰ سے جوڑنے پر دلالت کرتا ہے اس طرح، اس کے مقابلے میں نماز کا اختتام «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» جیسے پرلطف جملے سے کیا جو نمازی کا تعلق پھر سے لوگوں کے ساتھ بطریق احسن جوڑ دیتا ہے۔ یہ نماز کے اختتام کا اعلان بھی ہے اور لوگوں کے ساتھ کلام کا آغاز بھی اور وہ بھی بہترین انداز میں، یعنی دعائیہ کلمات کے ساتھ۔ چونکہ نماز میں ادھر ادھر دیکھنا منع ہے، لہٰذا نماز کے اختتام پر سلام پھیرنا مشروع ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1321