🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1328 ۔ اردو حاشیہ : ➊ جب امام سلام کہے تو اگر مقتدی کی نماز مکمل ہو گئی ہے تو...
1328۔ اردو حاشیہ:
➊ جب امام سلام کہے تو اگر مقتدی کی نماز مکمل ہو گئی ہے تو وہ بھی سلام کہہ دے۔ اگر اس کی نماز مکمل نہیں ہوئی تو وہ نماز مکمل کرنے کے بعد سلام پھیرے۔
➋ آدمی کو اگر کوئی تکلیف ہو تو وہ اس کے متعلق بتلا سکتا ہے، یہ شکوہ نہیں سمجھا جائے گا۔
➌ مدینہ منورہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے علاوہ بھی مسجدیں تھیں۔
➍ اگر بارش وغیرہ جیسے شرعی عذر کی بنا پر جماعت رہ جائے تو گناہ نہیں۔
➎ شرعی عذر کی وجہ سے گھر میں نماز کے لیے جگہ متعین کر لینا جائز ہے۔
➏ نماز کے لیے صف درست کرنا لازم ہے۔
➐ اس حدیث مبارکہ سے وعدہ وفا کرنے کی حیثیت نمایاں ہوتی ہے۔
➑ کسی کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لینا ضروری ہے، بغیر اجازت کوئی بھی کسی کے گھر میں داخل نہیں ہو سکتا جیسا کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے گھر میں بھی بغیر اجازت داخل نہیں ہوئے تھے۔ اگر صاحب خانہ اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دیں تو برا محسوس نہیں کرنا چاہیے۔
➒ نفل نماز میں جماعت کرانا مشروع ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1328