🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
فقہ الحدیث ➊ حرم (مکہ یا مدینہ) کی بےحرمتی کرنے کو «الحاد فى الحرم» کہتے ہیں اور اسی طرح...
فقہ الحدیث
➊ حرم (مکہ یا مدینہ) کی بےحرمتی کرنے کو «الحاد فى الحرم» کہتے ہیں اور اسی طرح بےدینی، کفر اور مذہب سے بیزاری کو بھی الحاد کہاجاتا ہے۔ دیکھئے: [القاموس الوحيد ص 1457]
➋ اس حدیث سے حرمین کی فضیلت بھی واضح ہو رہی ہے۔
➌ بعض علماء نے کہا ہے کہ حرم میں برائی کے ارادے پر بھی سزا ملے گی جب کہ حرم سے باہر صرف برائی کے ارادے پر کوئی سزا و مواخذہ نہیں ہے۔
➍ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
”اگر کوئی شخص (حرم سے دور) عدن میں بھی ہو اور حرم میں الحاد کا ارادہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اسے درد ناک عذاب میں مبتلا کرے گا۔“ [مسند حمد 1؍428 ح4071 وسنده حسن، وصححه الحاكم 2؍388 ووافقه الذهبي]
➎ جاہلیت کے طریقوں میں سے کفر، شرک اور بدعت سب حرام کام ہیں۔ اس حدیث سے بدعت کی مذمت اور سنّت کا اثبات ہوتا ہے۔
مرعاۃ المفاتیح میں میت پر جاہلیت کی طرح رونا پیٹنا ,جوا, بدفعالی اور نجومیوں کے پیشے وغیرہ کو جاہلیت کے طریقوں میں سے قرار دیا گیا ہے۔ [ج 1 ص 238]
➏ دین اسلام میں کسی کا ناحق خون بہانا حرام ہے۔
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 142