🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1334 ۔ اردو حاشیہ : ➊ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ باب کا مقصد یہ ہے کہ سلام...
1334۔ اردو حاشیہ:
➊ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ باب کا مقصد یہ ہے کہ سلام پھیرنے اور اٹھ کر جانے کے درمیان کچھ دیر تک ذکر اذکار کے لیے بیٹھنا چاہیے۔ ممکن ہے دونوں جگہ بیٹھنا مراد ہو۔ مقتدیوں کی طرف متوجہ ہونے سے پہلے قبلہ رخ بیٹھنا اور اٹھ کر چلے جانے سے پہلے ذکر اذکار کے لیے مقتدیوں کی طرف متوجہ ہو کر بیٹھنا دونوں مسنون ہیں۔ جماعت ختم ہونے کے فوراًً بعد اٹھ جانا معیوب اور سنت کے خلاف ہے الا یہ کہ کوئی عذر ہو بلکہ نماز کے اختتام کے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر ذکر اذکار اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا مستحب و مسنون ہے، علاوہ امام کے کہ وہ مقتدیوں کی طرف رخ کر کے بیٹھے گا۔
➋ امام کو مقتدیوں کے احوال کا خیال رکھنا چاہیے۔
➌ اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ ان اسباب سے بھی بچنا چاہیے جو ممنوعات تک پہنچانے والے ہوں۔
➍ تہمت والے مقامات سے بچنا چاہیے۔
➎ عورتیں مسجد میں نماز باجماعت کے ساتھ شامل ہو سکتی ہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1334