الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1351 ۔ اردو حاشیہ : ➊ خواب حجت نہیں ہو گا کیونکہ یقین نہیں ہوتاکہ وہ من جانب اللہ ہے...
1351۔ اردو حاشیہ:
➊ خواب حجت نہیں ہو گا کیونکہ یقین نہیں ہوتاکہ وہ من جانب اللہ ہے یا من جانب شیطان یا اپنے دماغی خیالات، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کے بعد خواب حجت ہے کیونکہ اس کا من جانب اللہ ہونا یقینی ہو گیا، لہٰذا اب یہ بھی امر رسول ہی ہے۔
➋ لوگوں کا عام عمل تینتیس والی تعداد پر ہے کیونکہ وہ روایات بہت زیادہ مشہور ہیں جب کہ پچیس والی روایات اس قدر معروف نہیں ہیں، البتہ یہ بھی بلاشبہ جائز اور درست ہے۔ اسی طرح کبھی کبھی دس والی روایات پر بھی عمل کر لینا چاہیے۔
➌ جب صحابی کہے: ”ہمیں حکم دیا گیا“ یا ”لوگوں کو حکم دیا گیا“ تو وہ حدیث مرفوع کے حکم میں ہوتی ہے۔ جمہور محدثین اسی کے قائل ہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1351