الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1364 ۔ اردو حاشیہ : ➊ بعض نے ”انصراف“ کے معنیٰ”سلام کے بعد اٹھ کر جانا“ مراد لیے ہیں لیکن...
1364۔ اردو حاشیہ:
➊ بعض نے ”انصراف“ کے معنیٰ”سلام کے بعد اٹھ کر جانا“ مراد لیے ہیں لیکن یہ معنیٰ مراد لینا بعید ہیں کیونکہ سیاق کلام تقاضا کرتا ہے کہ اس سے مراد نماز میں سلام پھیرنا ہی ہے کیونکہ آپ نے رکوع، سجود اور قیام کا ذکر فرمایا، سلام کا ذکر نہیں کیا تو یہاں انصراف سے سلام ہی مراد ہے۔ اسی طرح آپ کا یہ فرمان کہ ”میں تمہیں اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔“ بھی دلالت کرتا ہے کہ جس جلدی سے منع کیا گیا ہے وہ نماز سے سلام پھیرنے میں جلدی ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ نے بھی اس سے ”سلام“ ہی مراد لیا ہے۔ دیکھیے: [شرح صحیح مسلم للنووي، الصلاة، باب تحریم سبق الإمام……… حدیث: 426]
➋ نماز میں امام سے جلدی کرنے کے متعلق دیکھیے، حدیث: 922 کا فائدہ۔
➌ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز میں پیچھے دیکھنا آپ کا معجزہ تھا۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 814 کا فائدہ: 2)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1364