الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1365 ۔ اردو حاشیہ : ➊ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بعد کی راتوں میں تراویح نہ پڑھانا فرضیت...
1365۔ اردو حاشیہ:
➊ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بعد کی راتوں میں تراویح نہ پڑھانا فرضیت کے ڈر سے تھا جیسا کہ آپ نے خود فرمایا ہے۔ آپ کی وفات کے بعد یہ ڈر نہ رہا، لہٰذا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مستقل جماعت شروع کرا دی جس پر آج تک امت متفق ہے۔ سواب یہی سنت ہے۔ خصوصاً جب کہ قراء اور حفاظ کی کثرت نہیں رہی اور لمبی نماز کا شوق بھی عنقا ہے۔
➋ عہدِ رسالت اور عہد صحابہ و تابعین میں رات کے قیام، یعنی تہجد کو قیام اللیل یا تہجد کہا جاتا تھا، اس حدیث میں بھی اس کے لیے قیام ہی کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ بعد میں رمضان کے قیام کو ”تراویح“ کہا: جانے لگا جو ترویحہ کی جمع ہے، تاہم تہجد، قیام اللیل اور تراویح ایک ہی نماز (تہجد) کا نام ہے، البتہ رمضان کے قیام کے لیے تراویح کا لفظ معروف ہو گیا ہے، علاوہ ازیں عوام کی سہولت کے پیش نظر اسے عشاء کی نماز کے فوراًً بعد پڑھ لیا جاتا ہے کیونکہ تہجد کے وقت کا آغاز نماز عشاء کے بعد شروع ہو جاتا اور طلوع فجر تک رہتا ہے۔ گو اس کا عام دنوں میں افضل وقت ثلث لیل کا آخری پہر ہی ہے، تاہم اسے رمضان المبارک کے اول وقت میں باجماعت پڑھنا افضل ہے۔
➌ اس حدیث مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں قیام کا خاص اہتمام کرنا چاہیے کیونکہ لیلۃ القدر انھی میں سے ایک رات ہوتی ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1365