🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
� فوائد و مسائل : اس حدیث کے بہت سے شواہد ہیں مثلاً : ➊ «كتاب التفسير للنسائي [ح395] وسنده...
� فوائد و مسائل:
اس حدیث کے بہت سے شواہد ہیں مثلاً:
➊ «كتاب التفسير للنسائي [ح395] وسنده حسن»
➋ «كشف الاستار في زوائد البزار [22/1ح97] و سنده حسن»
اس صحیح حدیث کو قرآن مقدس کے خلاف قرار دینا اسی شخص کا کام ہو سکتا ہے جو قرآن اور حدیث دونوں سے تہی دامن اور کنگلا ہو۔
یہ کہنا کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے تو براءت کر دی تھی اس بات کے منافی نہیں ہے کہ قیامت کے دن جب وہ اپنے والد کو دیکھیں گے تو پدری رشتے کہ وجہ سے جو کہ فطری امر ہے اپنے باپ کو جہنم کے عذاب سے بچانے کی کوشش کریں گے مگر اللہ رب العالمین کے دربار میں یہ کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
معلوم ہوا کہ اللہ کے سامنے انبیاء اور اولیاء سب مجبور ہیں، ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے۔
توفيق الباري في تطبيق القرآن و صحيح بخاري 33