الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1368 ۔ اردو حاشیہ : ➊ امت مسلمہ سب سے آخری امت ہے اور اس کے نبی آخری نبی ہیں...
1368۔ اردو حاشیہ:
➊ امت مسلمہ سب سے آخری امت ہے اور اس کے نبی آخری نبی ہیں۔ زمانے کے لحاظ سے تاخیر ان کے مرتبے میں کمی کا سبب نہیں بلکہ آخری ہونے کے لحاظ سے یہ افضل امت ہے اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، افضل نبی ہیں۔
➋ ”سب سے آگے“ مرتبے کے علاوہ افراد کی تعداد، حشر و نشر، حساب و کتاب، الہٰی فیصلے اور دخول جنت میں بھی سب سے آگے ہو گی۔ جنت میں نصف تعداد امت محمدیہ کی ہو گی اور باقی نصف تعداد دیگر تمام امتیوں کی۔ شرفھا اللہ تعالیٰ۔ دیکھیے: [فتح الباري: 387/11]
➌ ”علاوہ اس بات کے“ یہ ایک الگ فضیلت ہے۔ چونکہ ہماری کتاب ان کتابوں کے بعد نازل ہوئی ہے، لہٰذا ہماری کتاب اور شریعت ان کی کتابوں اور شریعتوں کو منسوخ کرنے والی ہے۔ اور ناسخ افضل ہوتا ہے۔ ظاہراً اس جملے کا انداز اہل کتاب کی فضیلت بیان کرنے کا ہے مگر جو کچھ بیان کیا گیا ہے، وہ امت محمدیہ کی فضیلت ہے۔ یہ بھی کسی کی تعریف کرنے کا ایک بلیغ انداز ہے۔ بیدہ کے ایک معنی ”نیز“ بھی ہیں۔ پھر مطلب بالکل واضح ہے۔
➍ ظاہراً یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر جمعے کا دن خصوصی عبادت کے لیے مقرر کیا تھا مگر انہوں نے اسے قبول نہ کیا، اس سے اختلاف کیا، اور یہود نے اس دن کے بجائے ہفتہ اور عیسائیوں نے اتوار کا دن منتخب کیا جب کہ جمعے کا دن افضل ہے۔ لیکن صحیح بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان امتوں کو اختیار دیا کہ ہفتے کے دنوں میں سے کوئی دن خصوصی عبادت کے لیے مقرر کر لیں۔ یہودیوں نے ہفتہ اختیار کیا کہ اللہ تعالیٰ تخلیق سے جمعے کے دن فارغ ہوا اور ہفتے کو فارغ رہا۔ ہم بھی ہفتے کے دن عبادت کے لیے فارغ رہیں گے۔ عیسائیوں نے اتوار کو اختیار کیا کہ اس دن خلق کی ابتدا ہوئی تھی۔ بطور تشکر ہم اس دن عبادت کریں گے۔ یہ وجوہات خود ساختہ تھیں۔ عبادات سے ان وجوہ کا تعلق نہ تھا جب کہ جمعہ بذات خود افضل دن ہے جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار فرمایا۔
➎ ویسے تو دنوں کی ترتیب کسی دن سے بھی شروع کی جا سکتی ہے، مگر عبادت کا مقررہ دن ہونے کے لحاظ سے جمعۃ المبارک ان تینوں میں ترتیب کے لحاظ سے اول ہے۔ ہفتہ دوم اور اتوار سوم۔ اس لحاظ سے بھی امت محمدیہ ان سے مقدم ہے۔
➏ جمعۃ المبارک کے دن ظہر کی بجائے جمعہ پڑھنا (خطبہ اور نماز) فرض ہے۔ یہ متفق علیہ مسئلہ ہے، البتہ اگر کسی سے رہ جائے یا کوئی شخص معذور ہو (مثلاً مریض، مسافر وغیرہ) تو وہ ظہر پڑھے۔ عورتیں اگر جمعہ پڑھنے مسجد میں جائیں تو وہ مردوں کی طرح ان کے ساتھ جمعہ پڑھیں گی، ورنہ گھروں میں ظہر کی نماز پڑھیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1368