🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1401 ۔ اردو حاشیہ : دیگر روایات میں صراحت ہے کہ آپ خطبہ دے رہے تھے ، لہٰذا احناف کا...
1401۔ اردو حاشیہ: دیگر روایات میں صراحت ہے کہ آپ خطبہ دے رہے تھے، لہٰذا احناف کا یہ کہنا کہ ابھی آپ نے خطبہ شروع نہیں کیا تھا، احادیث سے اعراض کی دلیل ہے، نیز صحیح مسلم کی صریح قولی روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ مختصر سی دو رکعت نماز پڑھے۔“ [صحیح مسلم، الجمعة، حدیث: 875] ، ہر قسم کی تاویل کو رد کرتی ہے، لہٰذا آنے والے کو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھنا لازم ہے۔ (مزید دیکھیے: حدیث: 1396)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1401