🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1418 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ”کلام نہ فرماتے“ یعنی تقریر نہ فرماتے تھے ۔ اس میں آہستہ ذکر کی...
1418۔ اردو حاشیہ:
➊ ”کلام نہ فرماتے“ یعنی تقریر نہ فرماتے تھے۔ اس میں آہستہ ذکر کی نفی نہیں۔ حدیث شریف میں ہے: «كانَ النبيُّ صَلّى اللَّهُ عليه وسلَّمَ يَذْكُرُ اللَّهَ على كُلِّ أحْيانِهِ» [صحیح البخاري، الحیض، باب: 7، و صحیح مسلم، الحیض، حدیث: 373] ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر فرماتے تھے۔“ لہٰذا اس دوران میں اگر کوئی دل میں ذکر کرے تو کوئی حرج نہیں۔
➋ دوسرا خطبہ الگ سے شروع کرنا چاہیے، یعنی حمد و ثنا، درود اور قرأت قرآن سے ابتدا کی جائے، پھر ذکر اور دعا۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1418