الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1435 ۔ اردو حاشیہ : قرآن مجید کو بھی ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تصدیق سے...
1435۔ اردو حاشیہ: قرآن مجید کو بھی ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تصدیق سے مانتے ہیں، لہٰذا اصل حیثیت تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔ آپ جو فرمائیں گے، وہ ہمارے لیے حجت ہے، قرآن مجید میں ہو یا نہ ہو۔ قرآن مجید میں تو نماز کا طریقہ بھی ذکر نہیں اور نہ ان کی تعداد وغیرہ ہی کا ذکر ہے۔ جب ان باتوں کو ہم قرآن مجید میں نہ ہونے کے باوجود مانتے ہیں تو قصر سفر کو بھی ماننا چاہیے کیونکہ یہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صراحتاً ثابت ہے۔ قولاً بھی فعلاً بھی۔ مزید تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1435