🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1473 ۔ اردو حاشیہ : ➊ اس روایت میں نماز کسوف کے دوران جنت و جہنم اور دوسری پوشیدہ چیزیں...
1473۔ اردو حاشیہ:
➊ اس روایت میں نماز کسوف کے دوران جنت و جہنم اور دوسری پوشیدہ چیزیں دیکھنے کا بھی ذکر ہے۔ آپ کا یہ دیکھنا بیدار میں تھا۔ اور صرف آپ کے ساتھ خاص تھا، یعنی صحابہ کو وہ چیزیں نظر نہ آتی تھیں۔ اس قسم کے دیکھنے کو تصوف کی اصطلاح میں کشف کہا جاتا ہے۔ انبیاء علیہم السلام کو یہ اکثر ہوتا تھا۔ کبھی کبھار غیر انبیاء کے ساتھ بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ معتبر روایت کی صورت میں ایسا واقعہ تسلیم کیا جائے گا۔ یہ ان کی کرامت اور اس کا شمار اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں ہو گا۔ اس صورت میں صاحب کشف کے علاوہ باقی لوگوں کو وہ چیزیں نظر نہیں آرہی ہوتیں، اس لیے انہیں تعجب ہوتا ہے، جیسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو آپ کے آگے بڑھنے ا ور پیچھے ہٹنے پر تعجب ہوا۔ ان کے لیے آپ نے وضاحت فرمائی۔
➋ ”ہر چیز“ بعض شارحین نے اس میں اللہ تعالیٰ کو بھی داخل سمجھا ہے، مگر صراحت کے بغیر اتنی بڑی بات کہنا بہت بڑی جسارت ہے۔ جبکہ قرآن مجید میں ہے: (لن ترانی) (الاعراف7: 143) اور (لاتدرکہ الابصار) (الانعام6: 103) یعنی اللہ تعالیٰ کو ان آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ ہاں اگلے جہاں مومنین کواللہ تعالیٰ کا دیدار نصیب ہو گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان میں شامل فرمائے
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1473