🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1483 ۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ روایت بھی مختصر ہے ۔ اس میں دورکوع کی تفصیل نہیں ۔ راویٔ...
1483۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ روایت بھی مختصر ہے۔ اس میں دورکوع کی تفصیل نہیں۔ راویٔ حدیث حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما ہی سے حدیث نمبر 1480 میں صراحتًا مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازکسوف میں ہر رکعت میں دو رکوع کیے، لہٰذا یہی معتبر ہے۔ امام صاحب رحمہ اللہ نے شاید ظاہر الفاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بھی ”ایک اور صورت“ بنادیا۔ حقیقتاً یہ کوئی الگ صورت نہیں۔ یا صورت سے مراد نمازکسوف کی اور صورت نہیں ہے بلکہ مراد یہ ہے اس واقعہ کی تفصیل ایک اور انداز میں مذکور ہے۔ واللہ اعلم۔
➋ ”تیرا مجھ سے وعدہ ہے۔“ اس جملے سے قرآنی آیت: (وما کان اللہ لیعذبھم وانت فیھم) (الانفال8: 33) ”جب تک تو ان میں موجود ہے، اللہ تعالیٰ انہیں عذاب نہیں دے گا۔“ کی طرف اشارہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازکسوف میں جہنم کی آمد کو عذاب کی تمہید خیال فرمایا ہو گا، ورنہ کسوف بذات خود عذاب نہیں۔
➌ ”خوشے توڑلیتا“ معلوم ہوا حقیقی جنت آپ کو دکھلائی گئی، اسی طرح جہنم بھی۔
➍ ”چھڑی والا“ اصل لفظ مححن ہے۔ وہ عصا جو آگے سے مڑا ہوا ہو۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1483