الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1519 ۔ اردو حاشیہ : ➊ عربی میں عبادت میں صرف لفظ لا ہے جس کے معنی ہوتے ہیں ’’نہیں“...
1519۔ اردو حاشیہ:
➊ عربی میں عبادت میں صرف لفظ لا ہے جس کے معنی ہوتے ہیں ”نہیں“ یعنی یہ وہ آدمی نہیں تھا۔ مگر حدیث نمبر (1516) کی صراحت کے خلاف ہے، وہاں صراحت ہے کہ میں نہیں جانتاکہ یہ وہی شخص تھا یا اور، لہٰذا یہاں یہ معنی مراد ہیں کہ میں نہیں جانتا۔ واللہ اعلم۔
➋ مذکورہ چاروں روایات میں نمازاستسقاء کے بغیر صرف دعا کا ذکر ہے، گویا نماز ضروری نہیں۔ صرف دعا بھی کافی ہے، الایہ کہ کہا جائے کہ جمعے کی دو رکعت نماز استسقاء کی جگہ کفایت کرتی ہیں۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سرے سے نمازاستسقاء یہ کے قائل نہیں، یعنی ان کے نزدیک نماز استسقاء مسنون نہیں۔ مگر یہ موقف ان صحیح اور صریح روایات کے خلاف ہے جن میں دعائے استسقاء کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر سے باہر جانا بلکہ منبر ساتھ لے جانا اور دعا کے بعد دو رکعات پڑھانے کا صراحتاً ذکر ہے، لہٰذا یہ امام صاحب کی اجتہادی غلطی ہے جسے غلطی ہی ماننا چاہیے نہ کہ ان کے قول کی وجہ سے صحیح اور صریح روایات کی دور از کار تاویلات کرنی چاہییں کہ یہ دراصل جمعے ہی کی نماز تھی صرف مسجد مسقف (چھت والی) سے باہر مسجد کے صحن میں آئے اور منبر بھی وہیں لایا گیا تھا۔ ایسی پنجگانہ تاویلیں اہل علم کے شایان شان نہیں۔ کوئی شخص بھی غلطی سے پاک اور معصوم نہیں ہے لہٰذا یہ تکلف بے جا ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1519