الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1529 ۔ اردو حاشیہ : اس واقعے میں چند باتیں قابل غور ہیں : ➊ ایک سال تک نبی صلی...
1529۔ اردو حاشیہ: اس واقعے میں چند باتیں قابل غور ہیں:
➊ ایک سال تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قحط کی تکلیف، برداشت کرتے رہے مگر اُف تک نہ کی۔ بڑے لوگوں کے ظرف بھی بڑے ہوتے ہیں اور وہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہتے ہیں۔ شکوے کا لفظ تو دور کی بات ہے، وہ تصور بھی دل و دماغ میں نہیں پاتے۔
➋ اعرابی سادہ اور بے ساختہ ہوتے تھے۔ انہوں نے آپ کو لوگوں کی خصوصاً بے زبان جانوروں کی تکلیف کی طرف توجہ دلائی تو آپ نے لحاظ رکھتے ہوئے دعا فرما دی۔
➌ ہفتہ بھر کی بارش کی مشقت بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم خندہ پیشانی سے برداشت فرماتے رہے۔ شکوہ تو کجا حرف دعا بھی زبان پر نہ لائے حتی کہ وہی اعرابی یا کسی اور غیر معروف اعرابی کے اظہار مصیبت پر، خصوصاً جانوروں کی بے گناہ ہلاکت کے پیش نظر آپ نے بارش کی بندش کی دعا فرمائی۔ سب لوگوں کے ظرف تو ایک جیسے نہیں۔ یہ کائنات سب قسم کے لوگوں کے لیے ہے۔
➍ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان عبودیت ملاحظہ کیجیے کہ ہاتھ اٹھاتے ہیں تو خالی آسمان بادلوں سے بھر جاتا ہے۔ ہاتھ گراتے ہیں تو بادل چھا جوں برسنے لگتے ہیں اور جب تک وہی مقدس ہاتھ نہیں اٹھتے، بادل برسنا بند نہیں ہوتے، اگرچہ سات دن گزر گئے، پھر وہ پاک ہاتھ اٹھتے ہیں تو بادل اچانک برسنے سے رک جاتے ہیں۔ ہاتھوں کا اشارہ ہوتا ہے تو بادل چھٹنے لگتے ہیں اور لوگ دھوپ میں چلنے لگتے ہیں۔ یہ مرتبہ ہے عبدہ و رسولہ کا، نہ اپنے لیے بارش مانگی، نہ خود بندش کی دعا کی، پھر فخر ہے نہ تعلیٰ، نداہ ابی وامی وروحی و نفسی و ولدی۔۔۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1529