🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1559 ۔ اردو حاشیہ : ➊ تمام صحابہ و صحابیات رضی اللہ عنھن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے...
1559۔ اردو حاشیہ:
➊ تمام صحابہ و صحابیات رضی اللہ عنھن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت رکھتے تھے اور اپنی ہر چیز آپ پر فدا کرنے کے لیے تیار رہتے تھے۔ مگر مذکورہ صحابیہ کا یہ خصوصی اظہارِ عقیدت تھا کہ آپ کے غائبانہ ذکر پر بھی «بابا» جیسا پیار لفظ بولتی تھیں۔ ویسے صحابہ عموماً نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کے وقت «بابی انت ومی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم » ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فد اہو جائیں“ کے الفاظ سے اظہار محبت فرمایا کرتے تھے۔ رضی اللہ عنھم وارضاھم۔
➋ عید خوشی اور شان و شوکت، نیز تشکرودعا کا خاص موقع ہے، اس لیے اس میں مردوں اور عورتوں سب کو حاضری کا حکم دیا حتیٰ کہ نماز نہ پڑھنے والی عورتوں کو بھی حاضری کی تاکید کی گئی تاکہ عید کے دیگر مقاصد پورے ہوسکیں۔ معلوم ہوا عید مسلمانوں کا شعار (خصوصی نشان) ہے۔ عوام الناس کے نزدیک بھی عید میں بلاوجہ شریک نہ ہونے والا اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔
➌ ”الگ بیٹھی رہیں“ اس سے استدلال کیا گیا ہے کہ یہاں نماز والی جگہ کو مسجد کا حکم دیا گیا، لہٰذا حیض سے تکلیف نہ ہو، البتہ اس قسم کی عورتیں وعظ اور دعا میں شریک ہوں گی۔
➍ عید کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد دعا بھی ہے، لہٰذا عید کے خطبے میں دعا کا خصوصی اہتمام کیا جائے جس میں نہ صرف اپنے لیے بلکہ جمیع مسلمانوں کے لیے دعائیں کی جائیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1559